چوہدری نثار کی پیپلزپارٹی کی جانب جھکائو؟ آصف علی زردار ی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد (پی این آئی )چوہدری نثار کی پیپلزپارٹی کی جانب جھکائو؟ آصف علی زردار ی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔۔۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے سیاسی ان بن رہی لیکن وہ اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی کارڈ بہتر طریقے سے کھیل رہی ہے۔وزیراعظم کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نیک نیت اور اچھے لیڈر ہیں مگر حکمران بننے کے بعد اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں جو نظر نہیں آرہے، عمران خان کا میرے ساتھ رویہ ہمیشہ اچھا رہاہے، ان کے بارے میں میرے خیالات اچھے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ سیاست کس پلیٹ فارم سے کروں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

close