خوشخبری آگئی، ایک اور ملک نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی

منیلا(پی این آئی)فلپائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک کو ‘کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیویٹرٹے نے 10 ممالک پر سے اپریل میں عائد کی گئی سفری پابندیاں اُٹھانے کا اعلان کیا ہے ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔جن ممالک پر سے سفری پابندیاں اُٹھائی گئی ہیں اُن میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، تھائی لینڈ، بھارت اور ملائشیا شامل ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے جب کہ اس سے قبل ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو فلپائن میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی۔

close