ریلوے میں سفر کے لیے 15 ستمبر سے انتہائی سخت شرط عائد کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) ریل کا ٹکٹ خریدنے کے لیے بہت سخت شرط عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر تک ٹرینوں پر سفر کی اجازت ہوگی، اس کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔محکمہ ریلویز نے بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالےسے مہم تیز کر دی ہے، ترجمان محکمہ ریلویزکے مطابق ویکسینیشن موبائل ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی۔ ریلوے کے ترجمان کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو15 ستمبر کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ان کاہے کہ اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

close