ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خوا ہاں ہیں ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خوا ہاں ہیں ، افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی اور دنیا کے امن کے لئے ناگزیر ہے،افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے وزارت داخلہ میں مرکزی سہولت ڈیسک قائم ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مستودا نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک جاپان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔جاپانی سفیر نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلائ￿ میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور جاپانی شہریوں اور ترقیاتی اداروں کے عملے کی بروقت معاونت پر پاکستان کا شکریہ۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ افغانستان سے غیر ملکیوں سمیت افغان شہریوں کے انخلائ￿ میں بھر پور کام کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ میں مرکزی سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ پاکستان پچھلے چالیس سال سے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ جاپانی سفیر کا کہناتھا کہ جاپان حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلائ￿ میں مدد کی جائے۔ خواہش ہے ہمارے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو افغانستان نکالا جائے۔ پاکستان کے لئے افغان مہاجرین کی میزبانی بہت قابل ستائیس عمل ہے۔ افغان مہاجرین کے لئے جاپان نے بھی یو این کیساتھ ملکر اب تک 164 ملین ڈالر کی امداد کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جاپان حکومت کی سفارش پر افغان شہریوں کے انخلائ￿ میں بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔

close