پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری، متحدہ عرب امارات کے بعد دوسری خلیجی ریاست نے بھی سفری پابندی ختم کردی

مسقط (پی این آئی)حکومت پاکستان کے کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کام کر گئے، اہم خلیجی ملک عمان نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان‎کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ عمان کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی حکومت پاکستان کے اہم اقدامات کے بعد اُٹھائی گئی ہے۔ آج ہی کے روز حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ 30 اگست کے بعد ویکسین کے بغیر مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، لاری اڈوں سے بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن تیز کرنے کیلئے فیصلے کیے۔ کمشنر نے اجلاس میں ویکسین سے متعلق تمام شکایات خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا، بغیر ویکسی نیشن افراد کا بازار، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 30 اگست کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں کریں گے۔

close