گوادر میں خودکش دھماکہ، ہلاکتیں اور چینی ورکر سمیت کئی زخمی

گوادر(پی این آئی)گوادر میں حکام کے مطابق ایک خودکش دھماکے میں دو بچے ہلاک اور ایک چینی ورکر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق جمعے کی شام جس جگہ دھماکہ ہوا اس سی علاقے میں ایک سٹرک کی تمعیر کی جارہی تھی۔ اس منصوبے پر کام کرنے والوں میں چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے بات کرتے ہوئے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ دھماکے کا ہدف اور نوعیت ابھی معلوم نہیں۔گوادر کے ایک مقامی پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور کا سر، ٹانگ اور دیگر جسمانی اعضا موقع سے ملے ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں ہونے والے اس دھماکے میں ایک چینی باشندہ بھی زخمی ہوا ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال جبکہ زخمی چینی باشندے کو گوادر ڈویلپمنٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سے چینی باشندے کے زخمی ہونے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم معلومات جمع کررہے ہیں۔ گوادر میں خودکش دھماکہ، ہلاکتیں اور چینی ورکر سمیت کئی زخمی

close