عائشہ اکرم کا دوست ریمبو بھی مشکوک کردار نکلا، عائشہ کیساتھ کیوں رہتا تھا؟ پولیس کے ریڈار میں آگیا

لاہور (پی این آئی) پولیس نے مینار پاکستان پر گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے۔ یوم آزادی کے موقع پر ریمبو ہی عائشہ کو مینار پاکستان لے کر گیا تھا۔ واقعے کے بعد وہ مختلف لوگوں سے فون پر بات کرتا تھا۔ دونوں نے واقعے کی رات سڑک پر گزاری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمبو کچھ عرصے سے عائشہ اکرم کے گھر پر ہی مقیم ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس وہی چلاتا ہے۔ عائشہ اپنی سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے ترتیب دیتی ہے۔

close