دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسینیشن کارڈ کی شرط ختم

دبئی(آئی این پی)دبئی میں حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست میں داخلے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے، دبئی میں داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسینیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو دبئی میں داخلے کے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا۔حکم نامے کے مطابق دبئی کے سفر کیلئے نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔

close