چیف جسٹس سندھ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیا

کراچی (پی این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کوخط لکھ دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ وہ سپریم کورٹ میں مستقل تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ ریکارڈ پر لاناچاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کاایڈہاک جج بننے کیلئےکبھی تاثرنہیں دیا۔ سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک جج کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

ویکسین لگوائے بغیر اساتذہ کے اسکولوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں 22 اگست تک اسکولوں کے اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 22 اگست کے بعد کسی کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مراد راس نے یہ بھی کہا کہ ویکسینیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔۔۔

close