ٹرین سے سفر کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے سے مشروط

کراچی(آئی این پی) پاکستان ریلویز نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں ٹرین سے سفر کو رونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے سے مشروط کر دیا،ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا کہ یکم اکتوبر 2021کے بعد کم از کم کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی، ترجمان نے بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے ویکسین مہم آگاہی کے لئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،ترجمان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

close