کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے، جسکی مذمت کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہرشل گبز پر پابندی کے لئے دبائو ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لئے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔(رڈ)

close