راول ڈیم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کیلئے سپل ویز کھولنے کیلئے الرٹ جاری

اسلام آباد(آن لائن)راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی ،آج سپل وے کھلنے کا الرٹ جاری ۔اے سی رورل کے مطابق راول ڈیم کی پانی کی موجودہ سطح 1749.50 فٹ ہے۔یہ فیصلہ پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت راول ڈیم کے سپل وے گیٹ آج بروز (پیر) صبح 11:00 بجے کھولے جائیں گے۔ .

close