افغان تنازعے میں ہم کسی کےساتھ نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان تنازعے میں ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں، افغان عوام جوفیصلہ کریں گے اسے دیانت داری سے قبول کریں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن عمل سے ہاتھ اٹھانے کے حوالے سے کہا کہ امن کے راستے میں ہی افغانستان کی بقا ہے، افغانستان میں دیرپاامن کیلئے گفت وشنیدکے سواکوئی راستہ نہیں، امریکابیٹھے نہ بیٹھے افغانوں کو بیٹھ کر مستقبل کافیصلہ کرنا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور افغان طالبان کو بھی سوچنا ہے کہ وہ تنہا نہیں رہ سکتا، تاہم افغان طالبان کی جانب سے امن کی پیش کش امیدافزاہوگی، عوام کی طاقت کونہ سمجھنے والاغلطی پرہوتاہے، کوئی بھی حکومت عوام کی رائے کیخلاف نہیں رہ سکتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں فریقین کومل بیٹھناہوگا، ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں، افغان عوام جوفیصلہ کریں گے اسے دیانت داری سے قبول کریں گے۔

close