بےروزگاروں کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب پولیس میں ہزاروں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان کر دیاہے۔اپنےایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے لیے 189 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے تیسرے سال میں لاہورکو 86 ارب کے ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ٹرمینل اور لاہور میں ایک ہزاربیڈکا اسٹیٹ آف دی آرٹ جنرل اسپتال بنایا جائے گا جب 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈز صوبے بھر میں تقسیم کیے جائیں گے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلائی جائے گئی جس کیلئے فنڈز جاری کردیے ہیں۔۔۔۔۔۔

close