ملتان، مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بھی کورونا کا شکار

ملتان(پی این آئی) ملتان میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بھی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر گزشتہ تین دن سے ڈیوٹی پر تھے جس کے بعد انہیں کھانسی اور بخار کی شکایت ہوئی۔شکایت ہونے کی صورت میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ان میں بھی

کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں نشتر ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔اسی موقع پر ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی شفٹ صرف 6 سے 8 گھنٹے تک محدود کر دی جائے کیونکہ بہت زیادہ وقت کے لئے ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد300 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 2 افراد اس سے ہلاک ہو گیے پیں۔کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد کرونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ملتا ن کے نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ابھی تک 5 افراد کو قرطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ان میں سے ایک مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔پاکستا ن میں کرونا وائرس بڑھنے کی وجہ سے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کو دن رات کام کرتے دیکھا گیا ہے۔اسی دوران ملتان میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close