یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا ولیمہ کرونا وائرس کی نظر ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کورونا وائرس کی وباء اور ملک میں ہنگامی حالت کے پیش نظر اپنے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کے ولیمے کی تقریب مؤخر کردی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی صورت حال میں کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع

سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کے عمل کو مثال بناتے ہوئے خود بھی ایسے کسی اقدام سے گریز کریں کہ جس سے کسی بھی قسم کی سنگین صورت حال درپیش آسکتی ہو۔اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، جو تیزی سے ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے اپنے بیٹے علی قاسم گیلانی کا 15 مارچ کو ولیمہ کی تقریب مؤخر کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close