اسلام آباد (پی این آئی )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ایک بیان میں فضل الرحمان نے نیب کے قانون کو غیرشرعی قانون قرار دیا اور
کہا کہ آج صحافت کے ایک بڑے ادارے پر حملہ کیا گیا، نیب ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہا ہے، آج ملک جمود کا ہی نہیں بلکہ انحطاط کا شکار ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے جنگ اور جیو سے وابستہ افراد کا روزگار متاثر ہوگا، صحافتی برادری کو اس وقت متحد ہونا ہوگا اور اپنے حقوق کی آواز بلند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تنقید برداشت نہیں کرسکتے تو نیب کے ذریعے گرفتاری کرا دیتے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں