سیکیورٹی ادارے ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک دھماکہ۔۔ متعدد ہلاکتوں  کا خدشہ ، رات گئے پاکستان کے بڑے صوبے سے تشویشناک خبر آگئی

چمن (پی این آئی) بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک دھماکہ، جانی نقصان ہونے کا خدشہ، دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا

گیا ہے کہ دھماکہ چمن شہر کی تاج روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔دھماکے کے باعث لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا ہے اور زخمیوں کو قریب ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ جائے وقعہ کے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہنگامی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close