پاکستان بار کونسل نے پرویز مشرف سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بار کونسل نے سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیادرخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کا فیصلہ کالعدم قراردینا اختیارات سے تجاوز ہے،ہائیکورٹ کوسنگین غداری کیس میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف نے تین نومبر2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگائی ،پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ،پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا جرم ثابت ہوا۔خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہو سکتی تھی ،درخواست میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعاکی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کوکالعدم قراردیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close