پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دیں گے، سعودی عرب نے آرمی چیف کو بڑی یقین دہانی کرا دی

راولپنڈی (پی این آئی) سعودی وزیردفاع نے خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں پر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہزاد خالدبن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی شعبے میں

تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔ سعودی وزیردفاع نے سعودی مسلح افواج کی تربیت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزیردفاع نے کہا کہ دفاعی تعلقات اور تربیتی پروگراموں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ شہزاد خالدبن سلمان نے خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں کہا گیا کہ پاک سعودی عرب تاریخی تعلقات شراکت داری کی جانب گامزن ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close