مہنگائی میں واضح کمی، نئے اعداد و شمار جار ی کر دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی )ادارہ شماریات نے ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ مہنگائی کی شرح فروری 2019 کے مقابلے 12.4

فیصدرہی، سبزیوں کی قیمت 13 فیصد،کوکنگ آئل 10 فیصدمہنگاہوا، چینی 8،پھل 4 اوردالیں 2 فیصدتک مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 60،انڈے 26 فیصدسستے ہوئے، موٹرفیول 27،دال چنا 24،دال مسور 22 فیصدمہنگی ہوئی، ایل پی جی،بجلی 13 اورآٹا 5 فیصدسستاہوا، دال ماش 51،مکھن 43،چینی 37،گھی 34 فیصدمہنگاہواہے ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت پر 24 روپے فی کلو ٹیکس عائد کر دیا گیاہے ، پٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے فی کلولیے جانے لگے عوام سیلزٹیکس کی مدمیں 19 روپے فی کلودینے پرمجبور ہیں ۔ ایل پی جی کی 130 روپے کلوسرکاری قیمت پرعملدرآمدنہ ہوسکا جبکہ ایرانی بارڈرکی بندش سے ایل پی جی سپلائی متاثر ہوئی ہے ، سپلائی کم ہونے سے ایل پی جی 155 روپے کلومیں دستیاب ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close