تعلیمی ادارے 13مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی): سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پیر سے 13 مارچ تک سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیلات

کا اعلان کردیا گیا۔تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 16 مارچ بروز پیر 2020ء سے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسکولوں میں تدریسی عمل ایک بار پھر شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close