نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی عروج پر ہے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی عروج پر ہے۔اسلام آباد میں تحفظ آئین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ، سرمایہ غیر محفوظ، ملک میں

کارخانے بند اور مہنگائی عروج پر ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ ملک سے باہر جارہے ہیں، ان نااہلوں نے شرح نمو 2 فیصد دکھائی جو جھوٹ تھا۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے نواز شریف کا نااہل کرنا ضروری تھا، نواز شریف اور زرداری سمیت سیاستداتوں کو سزائیں اسی مقصد کے لیے دی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آئین ہے مگر آزاد اور زندہ نہیں ہے، طاقتور جب چاہیں قانون کی شکل بگاڑ لیتے ہیں، جس جج کے فیصلے اچھے نہ لگیں، ان کے خلاف ریفرنس آجاتے ہیں، عدلیہ اور وکلاء برادری آئین و قانون کو تحفظ نہ دے سکے تو ملک کہاں جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ محرومی کے احساس کو ختم کرنا ہے تو آئین پر عمل کرنا ہوگا، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کے اختیار میں اضافہ ہوا ہے لیکن وفاق صوبوں کو اختیار دینے میں تامل کا اظہار کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب نریندر مودی کہتا تھا آؤ بات کریں، اب وہی مودی ہے جو ان کی بات بھی نہیں سنتا، حکومت کے پاس بھارت کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close