حکومت کا مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اورجھٹکا،پٹرول ا ور ڈیزل پر ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی لیکن عالمی سطح پر ہونے والی کمی کافائدہ 100 فیصد عوام تک نہیں پہنچایا گیا بلکہ ٹیکسوں کی صورت میں روک لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت نے کمی نہیں کی بلکہ ایک طرح سے عوام کے ساتھ ہاتھ کر

دیا ہے ، عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں کا 100 فیصد فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا ، عالمی قیمتوں کے تناظر میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی 12 سے 14 روپے ہونا تھی لیکن حکومت نے عوام تک فائدہ صرف چالیس فیصد منتقل کیا جبکہ باقی 60 فیصد فائدہ ٹیکسوں میں ردو بدل کر کے روک لیا گیا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے حاصل ہونے والی دستاویزات پر دعویٰ کیاہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ٹیکس 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 روپے 5 پیسے کر دیا گیاہے ۔جہاں تک پٹرول کی بات ہے تو اس پر بھی ٹیکس میں 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے 15 سے بڑھا کر 19 روپے 75 پیسے کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی میں 6 وپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لیوی 6 روپے سے بڑھ کر 12 روپے 33 پیسے کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ رو ز حکومت نے پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔حالیہ کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close