راولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کر کے دنیا میں پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
جس عمر میں بچے کارٹون دیکھتے ہیں، اس عمر میں ایک پاکستانی بچے نے مشکل ترین عالمی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
غیر معمولی ذہانت کے حامل عبداللہ کو چھوٹی سی عمر سے ہی کاروبار، کمپنیوں اور مالیاتی نظام کو سمجھنے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ عبداللہ نے یہ کامیابی کسی اکیڈمی یا مہنگے ٹیوٹر کے بغیر حاصل کی۔ انہوں نے اپنے والد کی رہنمائی میں گھر بیٹھے تعلیم مکمل کی اور ثابت کر دیا کہ اگر عزم سچا ہو اور درست رہنمائی ملے تو صلاحیت عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔






