ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید فوجی تنازع ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تہران نے اپنے فوجی نظریے کو تبدیل کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کو ہدایت دی ہے کہ وہ دشمن کی سرزمین پر جارحانہ آپریشنز کی صلاحیت حاصل کریں۔
دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان جاری یہ جنگ طویل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ایران اس تنازع کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدتِ ملازمت کے اختتام یعنی 20 جنوری 2029 تک جاری رکھنے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔






