پیٹرول پمپ پر رات 2 بجے نکاح کرنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور میں طوفانی موسم نے شادی کی تقریبات کو بری طرح متاثر کیا، تاہم ایک جوڑے نے غیر معمولی صورتحال میں ہمت نہ ہاری اور بالآخر پیٹرول پمپ کو ہی شادی ہال میں تبدیل کر کے نکاح اور مہندی کی رسم ادا کر لی۔

دلہا نعمان کے مطابق مہندی کی تقریب کے لیے تین بار انتظامات کیے گئے، لیکن ہر بار طوفان اور تیز ہواؤں نے سیٹ اپ تباہ کر دیا۔ ان کے مطابق اس دوران تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان بھی ہوا، کیونکہ ٹینٹ، صوفے اور دیگر انتظامات متاثر ہو گئے۔

مسلسل مشکلات کے باوجود دلہا اور دلہن نے ہار نہ مانی اور ہنگامی طور پر قریبی پیٹرول پمپ پر رات 2 بجے نکاح اور مہندی کی رسومات مکمل کیں۔

دلہن فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ “طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی”۔ یہ منفرد شادی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین جوڑے کے حوصلے اور جذبے کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close