انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔
اس فیچر کے تحت ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹس میں ہر تصویر یا ویڈیو کے ساتھ الگ الگ کیپشن شامل کیا جا سکے گا۔ اس سے پہلے ایک ہی پوسٹ میں تمام تصاویر یا ویڈیوز کے لیے صرف ایک مشترکہ کیپشن لگایا جا سکتا تھا۔
نئے فیچر کا مقصد ملٹی میڈیا پوسٹس کو زیادہ واضح اور معلوماتی بنانا ہے تاکہ ہر تصویر یا ویڈیو کی الگ وضاحت دی جا سکے اور صارفین کو بہتر تفصیل مل سکے۔
اس فیچر تک رسائی ایک ٹوگل کے ذریعے ممکن ہوگی جو کیپشن ایریا پر کلک کرنے سے ظاہر ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کی مرحلہ وار رول آؤٹ شروع ہو چکی ہے اور اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں ایک ہفتہ یا اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






