دنیا بھر کے کتوں میں سب سے لمبی زبان رکھنے کا اعزاز رکھنے والا کتا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام ا گیا

لوزیانا (پی این آئی) دنیا بھر کے کتوں میں سب سے لمبی زبان رکھنے کا اعزاز امریکی شہر لوزیانا میں ایک کتے نے حاصل کر لیا ہے۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ لمبی زبان رکھنے کا اعزاز ایک کتے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ لوزیانا سے تعلق رکھنے والے کتّے نے اپنے نام کر لیا۔۔۔۔۔ اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر لمبی زبان والے سیاہ رنگ کے ایک کتّے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔۔۔۔۔

ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتّا زوئی ہے جس کی زبان کی لمبائی 12.7 سینٹی میٹر ہے۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق لیبراڈور اور جرمن شیفرڈ مکس نسل کے زوئی نامی کتّے کو سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتّا ہونے کا ٹائٹل اس وقت دیا گیا جب ایک جانوروں کے ڈاکٹر نے اس کی زبان کی پیمائش کی۔۔۔۔۔

close