پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں شاندار مثال قائم کر دی

مکہ مکرمہ (پی این آئی) سعودی عرب میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کر دی، مسافر کی ٹیکسی میں بھولی ہزاروں ریال کی رقم لے کر ٹیکسی ڈرائیور پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔ اس حوالے سے ترجمان حج مشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازم حج بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔

حج مشن حکام نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا اور ڈاکٹر اختر عباس نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر رقم واپس کروائی۔
ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ہیں ۔۔۔

close