دعا زہرا کے شوہر ظہیر کے بارے میں ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لی ۔ ظہیر نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کو 14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

درخواست گزار ظہیر احمد کا درخواست میں موقف تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔۔۔۔

close