موت کوسامنے پاکرعاشق نے معشوقہ کودھوکادے دیا، پریمی جوڑے نے خودکشی کی خاطر نہر میں چھلانگ لگا دی ، پھرکیا ہوا؟

رینالہ خورد(پی این آئی )موت کوسامنے پاکرعاشق نے معشوقہ کودھوکادے دیا،پریمی جوڑے نے خود کشی کےلیے نہرمیںچھلانگ لگائی ،ریسکیواہلکاروں نے جب لڑکی توبچایاتومحبوبہ نے روتے ہوئے بتایاکہ چھلانگ لگاتےہی عاشق نے اس کوڈوبتاچھوڑکرخود تیرناشروع کردیااوردوسرے کنارے سے باہرنکل کرگھرچلاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خودکی حدودمیں گشت کرتی پولیس پارٹی کواطلاع ملی کہ ایک مرداورعورت نے نہرمیں چھلانگ لگادی ہے ،

اطلاع پاکرجب پولیس پہنچی توموقع پر1122کی گاڑی پہلے سے ہی موجود تھی اورکافی لوگ جمع تھے پولیس نے ریسکیواہلکاروںکی مدد سے نہرمیں ڈوبتی عورت کوباہرنکلوایاجس نے دریافت کرنے پراپنانام وپتہ غلام ظہراں زوجہ محمد عرفان قوم آرائیں سکنہ ٹھیکری والاضلع فیصل آبادبتایا،اس نے مزید بتایاکہ اس کے ساتھ محمد علی ولد نامعلوم قوم بٹ سکنہ سمندری ضلع فیصل آباد نے بھی چھلانگ لگائی تھی اورچھلانگ لگاتے ہی نزدیکی کنارے سے نکل کربھاگ گیا۔اے ایس آئی ظفر اقبال نے محمد علی کی تلاش کےلیے جوان معمورکیے اورغلام ظہراں کوطبی امدادکےلیے 1122کی گاڑی میں آر ایچ سی رینالہ روانہ کیا،جہاں وہ زیرحفاظت لیڈی کانسٹیبل نصرت پروین زیرعلاج ہے ،غلام ظہراں بی بی آرایچ سی میں زیرعلاج ہے جسکی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواء میں رکھی گئی ہے ،ملزمہ غلام ظہراں اورمحمد علی نے اقدام خود کشی کرکے ارتکاب جرم کیاہے ،واقعہ کی ایف آئی آر اے ایس آئی ظفراقبال تھانہ رینالہ خورد کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔

close