سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1833ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 147150 روپے ہوگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 126157روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

close