لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے ایک خاتون کے 6 بچوں میں سے کتنے زندہ ہیں؟

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 وفات پاگئے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ وفات پانے والوں میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، خاتون کو دو بچیوں کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو روز قبل 6 بچوں کے پیدائش ہوئی تھی، بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے جن کے بچنے کی امید کم تھی،

اس سے والدین کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ بچوں کی صحت اچھی نہیں ہے اس لیے والدین ذہنی طور پر تیار رہیں۔۔۔۔

close