بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے جمعے سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشنگوئی کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اس حوالے سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی،

جس میں کہا گیا ہے کہ جمعےسے بارشوں کانیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔
جمعے سے ہفتے تک بلوچستان کے بعض علاقوں کوئٹہ ،زیارت پشین قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ بارکھان، ژوب ، نوکنڈی ، دالبندین اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختوںخواہ کےبیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ 22جنوری سے شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کےعلاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں پاراچنار میں 4، کالام میں 2 ملی میٹر ، دیر میں 2 اور مالم جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں ایک جبکہ مالم جبہ میں بھی ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔

close