5 بیٹیاں اورایک بیٹا، پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پشاور(آئی این پی) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مہمند کے رہائشی شخص کی زوجہ کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے ان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں،

بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔واضح رہے کہ ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید یونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر زچگی کے تقریبا 70 کیسز نمٹائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔

close