گزشتہ 600 سال کی تاریخ کا طویل ترین چاند گرہن کل لگے گا، پاکستان میں چاند گرہن کا وقت کیا ہو گا؟ تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کل جمعے کو لگنے والا چاند گرہن اس سال کا آخری گرہن ہوگا اور یہ گزشتہ 600 سال کی تاریخ کا طویل ترین چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگےگا،

چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا یہ رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہو گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو جزوی طور پر لگنے والا یہ گرہن 600 سالہ تاریخ کا سب سے طویل ترین گرہن ہوگا۔ گزشتہ 600 برسوں کی تاریخ میں لگنے والا سب سے طویل ترین چاند گرہن شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے بیشتر حصے، آسٹریلیا، شمالی مغربی افریقا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل لگنے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا کیونکہ پاکستان میں یہ دن کا وقت ہو گا۔۔۔۔۔

close