پڑھے لکھے نوجوان نوکری کی تیاری کر لیں، پنجاب کے کالجوں میں 3 ہزار انٹرن اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے 9 ڈویژن کے کالجز میں 3 ہزار انٹرن اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف کالجز پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں رواں سال ہی بھرتیاں کرنے کی ہدیت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان اور ملتان بھی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔۔۔۔۔

close