دستک سن کر گھر سے باہر آنے والی لڑکی قتل کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) گزشتہ شب کراچی کے علاقے گنجان آباد رہائشی علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کے دروازے پر دستک ہوئی اور گھر کے اندر سے لڑکی کے باہر آنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں نامعلوم ملزمان نے دروازے پر دستک دی، جسے سن کر جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کا کہنا ہے کہ پولیس حکام قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

close