لاہور کی ٹک ٹاک لیڈی کانسٹیبل کے گانے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو پھر انہونی ہو گئی، تفصیل جانیئے کہ کیا ہوا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور میں ٹک ٹاک لیڈی کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ویڈیو بنانا تھا، ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے، ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی

اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری برطرف کردیا۔برطرفی کے بعد وفا توقیر بھی غصے میں آ گئیں اور کہا کہ محکمے نے اُن پر ظلم کا پہاڑتوڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔وفا توقیر نے بتایا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں ، کس نے لیک کیں یا کرائیں انہیں معلوم نہیں ہے۔۔

close