سب دعوے اور کارروائیاں ناکام ہو گئیں، کراچی میں 3سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری، شہریوں کی جان عذاب میں گرفتار، کے الیکٹرک کا کوئی کچھ نہ بگاڑ سکا

کراچی(پی این آئی): شہرقائد کے مختلف علاقوں میں 3 سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین بےحال

ہیں۔ شہر کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں بفرزون، سرجانی، خدا کی بستی، نیولیاری تیسرٹاؤن، بلدیہ، سعید آباد، مواچھ گوٹھ اور گڈاب شامل ہے۔ جبکہ ملیر15، سعودآباد، ماڈل کالونی اور کھوکھراپار میں 8،8گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ملت گارڈن، شادمان اور معین آباد میں 10،10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گلشن حدید، پپری، گگھرپھاٹک، عیدوگوٹھ سمیت دیگربستیوں میں بھی بجلی نہ ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں۔کے الیکٹرک کورنگی اور لانڈھی کے مختلف سیکٹرز میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب کررہا ہے۔اسی طرح سولجربازار، گارڈن، پاک کالونی، عثمان آباد، لیاری، سائٹ میٹروول، شیرشاہ، ماڑی پور، ہاکس بے، مشرف کالونی، اتحادٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں بھی بےترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کیماڑی، شیریں جناح کالونی اور گلشن سکندرآباد میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی تھم نہ سکی۔

close