کھیلنا تو ضروری ہے، کتے کو کس نے ٹیم میں شامل کر لیا، دلچسپ خبر

ناروے(پی این آئی)ناروے کے بیچ والی بال کھلاڑی نے اپنے کتے کے ساتھ ٹیم بنا لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک

لاک ڈاؤن ہیں۔لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ناروے کے بیچ والی بال کے کھلاڑی نے اپنے کتے کے ساتھ ٹیم بنالی۔ Mathias Berntsen نامی ناروے کے والی بال کھلاڑی نے گھر میں دوستوں کے ساتھ والی بال میچ رکھا اور اپنی ٹیم میں اپنے پالتو کتے Kiara کو شامل کرلیا جبکہ اپنے مالک کی طرح ڈوگی میاں نے بھی خوب اُچھل اُچھل کر بال کو کک لگائی۔یوں والی بال کھیلتے کتے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جو سوشل میڈیا اسٹار بن گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close