جنگل کے بادشاہ کا سڑکوں پر راج، کورونا نے سب کچھ الٹ دیا

ادیس اباابا(پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں جس کے باعث انسان گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں تاہم اس لاک ڈاؤن کا جانوروں بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر افریقی سفاری پارک میں جنگل کے بادشاہ سڑکوں پرنکل آئے، تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اورجنوبی

افریقا کے سفاری پارک میں جنگل کے بادشاہ بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے پارک کی سڑکیں خالی ہیں جہاں عموماً سیاح گاڑیوں میں سوار ہوکر جانوروں کا نظارہ کرتے، سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے ہیں۔پارک خالی ہونے کے باعث شیر سڑکوں پر لیٹ گئے اور سورج کی روشنی سے ’سن باتھ‘ لینے لگے۔یوں سڑک پر آرام کرتے شیروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close