گھر بیٹھے بچوں کی تعلیم، نیٹ فلیکس نیا پراجیکٹ لے آیا، آپ بھی دیکھیں، فائدے کی بات ہے

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔تعلیمی اداروں کی جانب سے اب طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تعلیم میں کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔اسی

ضمن میں مقبول ترین آن لائن ویڈیوز اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کی خصوصی درخواست کے بعد دستاویزی فلمز اور سیریز بنا رہے ہیں جو کہ کمپنی کے یوٹیوب چینل پر مفت میں دستیاب ہوں گی۔عموماً نیٹ فلکس استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے لیکن اب نیٹ فلکس تعلیم میں مدد دینے والی دستاویزی فلمز اور سیریز اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کرے گاجسے صارفین مفت میں دیکھ سکیں گے۔اس سے قبل نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کلاس رومز میں طلبہ کو دستاویزی فلمیں دکھاتے رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن کلاسز میں ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور لوگ آن لائن اسٹریمنگ ویڈیو پلیٹ فارمز نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی اور ایمازون پرائم زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close