کورونا نے کئی ملکوں میں صف ماتم بچھا دی، ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تجاوز کر گئی جب کہ صرف امریکا میں 37 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ غیر ملکی خبر

ایجنسی کے مطابق کچھ ریاستوں سے کیسز رپورٹ نہ ہونے کے باوجود 30 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 37 ہزار 158 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے صرف ریاست نیویارک میں 17 ہزار 131 اموات ہو چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close