ٹرمپ ملک میں بغاوت بڑھکا رہے ہیں واشنگٹن کے گورنر نے سنگین الزام عائد کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے اپنے بیان میں امریکی صدر پر الزام لگایا کہ ٹرمپ جھوٹ کا پرچار کررہے ہیں اور ملک میں اندرونی بغاوت بھڑکا رہے ہیں۔واشنگٹن کے گورنر نے یہ الزام صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد لگایا جب انہوں نے اپنے حامیوں پر زور

دیا کہ امریکا کی تین ریاستوں کو ڈیمو کریٹس سے آزاد کرائیں۔واشنگٹن کے گورنر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان غیر قانونی اور خطرناک عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، وہ لاکھوں لوگوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی غیر ضروری جارحانہ تقریریں اور لوگوں سے ریاستیں آزاد کرانے کا مطالبہ تشدد کو بھی بڑھاوا دے سکتا ہے کیونکہ ہم اس سے پہلے یہ دیکھ چکے ہیں لہٰذا ٹرمپ اندرونی بغاوت بھڑکا رہے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔واشنگٹن کے گورنر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی انتظامیہ خود کہتی ہے کہ وائرس ایک حقیقت ہے اور یہ جان لیوا ہے، ہمارے پاس پابندیاں اٹھانے سے پہلے آگے بڑھنے کے لیے ایک طویل راستہ ہے۔گزشتہ روز امریکی صدر نے ٹوئٹر پر ریاست ورجینیا، مشی گن اور منی سوٹا کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا جب کہ انہوں نے ساتھ ہی نیو یارک کے گورنر پر بھی شدید تنقید کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close