عیدالاضحی کے موقع پر طویل چھٹیوں کا اعلان

دبئی (پی این آئی) رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے مسلسل 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 17 جون بروز پیر 2024 کو ہونے کی پیشیگوئی کی گئی ہے، یعنی ویک اینڈ کی چھٹی اتوار شامل کرکے، پیر، منگل، بدھ، جمعرات تک پانچ دن کی تعطیلات شامل ہیں۔اگر پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہےاور اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔

close