دوران ملازمت وفات پانیوالے ملازمین کے اہلخانہ کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور ( پی این آئی) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصلوں کی بوائی کے سیزن میں مالی معاونت کے لیے بلا سود قرض مہیا کیے جائیں گے۔

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کو تین ماہ کے اندر مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہاؤسنگ سکیمز پر سٹیمپ ڈیوٹی کے استثنی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی تاہم شہداء کے لیے مخصوص سکیموں کو مستثنی قرار دیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے آج کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کے چوتھے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر قانون و مواصلات ملک صہیب بھرت، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈہ زیر بحث لایا گیا جس میں کسان کارڈ کے اجراء کے لیے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے، جلال پور ایری گیشن پروجیکٹ کے لیے پاکستان ریلویز کے ساتھ ایم او یو کی منظوری اور سول سرونٹ ایکٹ رول 17 اے، سوشل سیکیورٹی ارڈینینس 1965 اور پنجاب ہیریٹیج ایکٹ 2005 میں ترامیم کا جائزہ شامل تھا۔

close