لاک ڈاون نے گھر اجاڑ دیا، بیوی میکے سے واپس نہ آ سکی، شوہر نے دوسری شادی کر لی

ممبئی(پی این آئی)کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر سے انوکھے ہی واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں جن میں کوئی اپنے بچوں کا نام کووڈ-19 اور کورونا رکھ رہا ہے تو کہیں انسانوں کو درخت سے گلے ملنے کو کہا جا رہا ہے۔اسی طرح حال ہی میں بھارتی ریاست بہار میں بھی ایک انوکھا واقعہ

سامنے آیا جہاں بیوی کے میکے جانے پر شوہر نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں رہنے والے دھیرج کمار کی اہلیہ لاک ڈاؤن سے قبل اپنے میکے گئی تھی اور اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے میکے میں ہی پھنس کر رہ گئی اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے اسے وہاں طویل قیام کرنا پڑا۔لیکن اس دوران شوہر نے موقعے کا فائدہ اٹھایا اور سابق محبوبہ سے شادی رچالی۔خاتون کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا کہ ان کے شوہر نے دوسری شادی کر لی تو انہوں نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محبوبہ سے شادی کرنے والے دھیرج کمار کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close