کورونا کا خوف، لوڈو کھیلتے کھانسے کیوں؟ ساتھی نے گولی مار دی

ممبئی(ُپی این آئی)انڈیا میں پولیس کے مطابق ایک گاؤں میں لُڈو کھیلتے ہوئے ایک شخص نے اپنے ہی ساتھی نوجوان کو مبینہ طور پر اس لیے گولی مار دی کہ اس نے کھانسا کیوں؟ تاہم زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اب خطرے سے باہر ہے۔انڈین نیوز چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انڈین ریاست

نویڈا کے گاؤں دیان نگر میں رات نو بجے چار افراد لُڈو کھیل رہے تھے کہ جے ویر سنگھ نے اپنے ساتھی پرشانت سنگھ کو کھانسنے پر گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہو گیا، جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’پرشانت سمیت تین لوگ لُڈو کھیل رہے تھے کہ وہاں ویر سنگھ بھی آ گیا اور کھیلتے ہوئے پرشانت کو کھانسی آگئی۔ ویر سنگھ کو لگا کہ اس نے جان بوجھ کر کھانسا ہے اور اسے غصہ آگیا کہ شاید وہ اسے کورونا کا شکار کرنا چاہتا ہے۔‘پولیس کے مطابق ’اس کے بعد دونوں کے دمیان جھگڑا ہو گیا اور ویر سنگھ نے پرشانت سنگھ کو گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس اس کو تلاش کر رہی ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔‘واضح رہے کہ انڈیا میں لاک ڈاؤن مئی کے پہلے ہفتے تک بڑھا دیا گیا ہے، متاثرین کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 414 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close